گجرات۔۔۔۔۔۔سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں مختلف سیاسی، سماجی، کاروباری اور بلدیاتی شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی آخری رسومات میں ممتاز رہنماؤں اور معززین نے شرکت کرکے خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔
نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، ظاہر زمان کائرہ، سابق ناظم چوہدری محمد اعظم، چوہدری عابد رضا کوٹلہ، ایم پی اے عبداللہ یوسف، ملک محمد حنیف اعوان، الحاج امجد فاروق (نیشنل فرنیشرز)، میجر معین نواز، سعادت نواز اجنالہ، سید سہیل شاہ، عقیل شاہ، چوہدری مسعود اختر ایڈووکیٹ، عبدالرزاق سلیمی، مظہر اقبال تحصیل دار, محمد شیراز (اسلحہ والے)، وقاص اعظم ایڈووکیٹ، پروفیسر شفیق خیال، عالم قادری، جاوید بٹ، سیٹھ علی اصغر، ملک نعیم، دادود صادق بٹ، اصغر تیل والے، سید مدد علی شاہ، عاصم مشتاق بٹ، ڈائریکٹر ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری اورنگزیب، رخسار مہلو، پرویز وینس، حاجی ناصر، اصغر پسوال، فراز مہدی، سید خضر مہدی، عمیر سیٹھی، چوہدری شاہد بینکار، حمزہ طارق، زکی بٹ، افتخار گولڈن، اصف رضا مہمندہ، مفیض ڈار، چوہدری اشرف، سید وسیم حیدر شاہ، ڈی ایس پیز رفعت محمود بھٹی، محمد نواز گجر، نصر جابر شاہ، سید ارتضیٰ شاہ، میاں ہارون مسعود اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔
اس کے علاوہ سابق ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندے، تاجر برادری, وکلا، سماجی شخصیات اور صحافیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکائے جنازہ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور خاندان سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔