پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اکمل نے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر مرزا حبیب ولی اور دیگر پی ایس ایف افسران کے ہمراہ یونیورسٹی آف گجرات کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وفد کو یونیورسٹی میں جاری تحقیقی سرگرمیوں، لیبارٹریز، جدید تعلیمی سہولیات اور مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پی ایس ایف کے چیئرمین نے یونیورسٹی کی تحقیقی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں سائنسی تحقیق کے فروغ کے لیے تعلیمی اداروں اور تحقیقی تنظیموں کے درمیان مضبوط رابطہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ و اساتذہ کی جانب سے جاری تحقیقی کاوشوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
وفد نے اس موقع پر مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور تحقیقی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی دیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے پی ایس ایف کے تعاون اور دورے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔