گجرات(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر چوہدری اصغر کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی، سماجی اور کمیونٹی کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق رکنِ قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ سمیت دیگر معزز مہمانوں نے خصوصی طور پر شرکت کر کے چوہدری اصغر اور ان کے خاندان کو خوشیوں بھری زندگی کی دعائیں دیں۔

دعوتِ ولیمہ میں شریک مہمانوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں ہوئیں اور ملکی و غیر ملکی حالات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
چوہدری اصغر نے تمام مہمانوں کا پرتپاک شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوستوں اور ساتھیوں کی محبت ان کے لیے باعثِ افتخار ہے۔