اوسلو (نمائندہ خصوصی) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال کی جانب سے ایک خصوصی نشست میں بالی ووڈ فیسٹیول ناروے کے روحِ رواں نصراللہ قریشی، معروف پاکستانی گلوکارہ شبنم مجید، اداکارہ صائمہ قریشی، اینکر پرسن ثمینہ پاشا، چوہدری اصغر دھکڑ، شاہ رخ سہیل اورناصر خان نے شرکت کی۔

تقریب کا ماحول نہایت خوشگوار رہا، جہاں فنکاروں اور کمیونٹی شخصیات کے درمیان دلچسپ گفتگو اور یادگار لمحات شیئر کیے گئے۔
شرکاء نے فنونِ لطیفہ کے فروغ، ثقافتی تبادلوں اور پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ بھی کیا۔