گجرات (نامہ نگار) — جامعہ گجرات کے حافظ حیات کیمپس میں بدھ کے روز کردار سازی سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ ’کردار-25‘ مقابلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف تھے، جنہیں ان کی آمد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تین روزہ سرگرمیوں میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، جہاں مختلف مقابلہ جات کے ذریعے کردار سازی اور مثبت اقدار کو اجاگر کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اختتامی تقریب میں طلبہ کی کاوشوں کو سراہا گیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔