اسلام آباد (نامہ نگار) — کیک کاٹنے کی ایک پروقار تقریب میں پاکستان کے سفیر محمد سمیع، پولینڈ کی وزارت خارجہ کی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ محترمہ اینا ریڈوان-روہرنشائف، اور مختلف ممالک کے سفراء نے شرکت کی۔
تقریب میں بین الاقوامی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دوستی کے جذبے کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ سفارتی برادری کی جانب سے تقریب میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں باہمی تعاون اور روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی نے مشترکہ طور پر کیک کاٹا اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔