گجرات (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ کی تقریب میں ملک بھر سے سیاسی کارکنان، ارکانِ پارلیمنٹ، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں یونیورسٹی آف گجرات کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین، سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، اور سابق تحصیل ناظم کھاریاں ندیم اصغر کائرہ سمیت متعدد معزز مہمانوں نے شرکت کر کے قمر زمان کائرہ کو نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دعوتِ ولیمہ کے موقع پر سیاسی و سماجی حلقوں کی معروف شخصیات کے درمیان خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں، اور ملکی سیاسی صورتحال پر غیر رسمی گفتگو بھی کی گئی۔ قمر زمان کائرہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوستوں اور ساتھیوں کی محبت ان کے لیے قابلِ قدر سرمایہ ہے۔