گجرات۔۔۔۔۔۔۔جم خانہ گجرات کے سالانہ انتخابات کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے اور انتخابی سرگرمیوں نے زور پکڑ لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 5 سے 7 دسمبر تک وصول کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 21 دسمبر کو جم خانہ گجرات میں منعقد ہوگی۔
سیکرٹری جم خانہ کے اہم ترین منصب کے لیے اس مرتبہ دو مضبوط امیدوار آمنے سامنے ہیں—جاوید بٹ اور ریپیٹر خرم الطاف بھٹی۔ حلقہ سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں اسے ایک دلچسپ اور سخت مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتدر حلقوں نے اس بار “باریاں” ختم کرکے نئی روایت قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ امیدوار جاوید بٹ کا کہنا ہے کہ وہ جم خانہ میں اجارہ داری اور ریپیٹر سسٹم کے خاتمے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں مقتدر حلقوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ جاوید بٹ بیک وقت کشمیری، جٹ اور گجر برادری کی حمایت کے دعویدار بھی ہیں۔
الیکشن کے انتظامات کی نگرانی جناب چوہدری محمود اقبال گوندل، سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، انجام دیں گے۔
انتخابات کے قریب آتے ہی فضا میں سیاسی گہماگہمی بڑھ گئی ہے اور ارکان کی نظریں 21 دسمبر کے پولنگ ڈے پر مرکوز ہیں۔