گجرات(راجہ وقاص علی سے)سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے نت ہائوس میں چوہدری ایمان نجیب چیمہ کی خصوصی ملاقات ہوئی بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی ایم پی اے مددعلی شاہ،ایم پی اے راجہ اسلم خاں،چوہدری شاہزیب،چوہدری نفیس سیکھو(ٹبی سیکھواں)بھی انکے ہمراہ موجود تھے تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے چوہدری ایمان نجیب چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارہ چیمہ ہائوس کیساتھ بہت پرانا تعلق ہے،چوہدری نجیب اشرف چیمہ مرحوم ہماری دیرینہ ساتھی تھے انکی خدمات کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے،چوہدری ایمان نجیب چیمہ بھی اپنے والد کےنقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی خدمات جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں چوہدری ایمان نجیب چیمہ بھی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں انکی پارٹی کے لیے جو خدمات ہیں ہم انکو کبھی نہیں بھولیں گے