ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے مرغزار کالونی کے ٹینکی گراؤنڈ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ یہ مہم سماجی کارکن مظہرالحق ہاشمی اور ایڈووکیٹ عبداللہ ساہی کی جانب سے “گرین ایکسپریس” کے تحت شروع کی گئی ہے، جس کے دوران مرغزار کالونی میں 1000 پودے لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر شہری شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ:“اربن پلانٹیشن نہ صرف شہر کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے بلکہ آلودگی کے خاتمے، صاف ہوا کی فراہمی، ماحولیاتی توازن کی بحالی اور شہریوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔ درخت شہروں کے لیے قدرتی ایئر کنڈیشنر کی حیثیت رکھتے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع گجرات میں شجرکاری کے مختلف منصوبے جاری ہیں، جن میں عوام کی شمولیت قابلِ تحسین ہے۔تقریب میں معززین علاقہ، سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے ہمراہ پودے لگا کر عملی طور پر مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے ایڈووکیٹ عبداللہ ساہی اور مظہرالحق ہاشمی عبداللہ ساہی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے سماجی کارکن ماحول کے تحفظ کے لیے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ اپنے گھروں، گلی محلوں اور کھلی جگہوں پر پودے لگا کر آئندہ نسلوں کے لیے بہتر ماحول مہیا کریں