گجرات (نمائندہ خصوصی) – یونیورسٹی آف گجرات، حافظ حیات کیمپس میں جمعرات کے روز انسٹی ٹیوشنل کوالٹی سرکل (IQC) کے قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے کی۔
اس اجلاس میں سینئر فیکلٹی اراکین اور انتظامی عملے نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد یونیورسٹی میں تعلیمی اور انتظامی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے آئی کیو سی کے قیام کے مراحل اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
ڈاکٹر ظہور الحق نے اس موقع پر کہا کہ معیاری تعلیم اور مؤثر انتظامی ڈھانچے کے بغیر کسی بھی ادارے کی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ شعبہ جات کو آئی کیو سی کے قیام کے عمل میں بھرپور تعاون کی ہدایت کی۔